ساحل عدیم ایک ٹی وی شو میں بیٹھ کر خواتین کے حقوق کے موضوع پر پاکستان کی پچانوے فیصد خواتین کو اجڈ اور جاہل کہتا ہے پورا کلپ دیکھیں تو ساحل عدیم کی بات درست ہے۔
ساحل عدیم ایک ٹی وی شو میں بیٹھ کر خواتین کے حقوق کے موضوع پر پاکستان کی پچانوے فیصد خواتین کو اجڈ اور جاہل کہتا ہے پورا کلپ دیکھیں تو ساحل عدیم کی بات درست ہے۔
شو میں بیٹھی خاتون ساحل عدیم سے سوال پوچھتی ہے
کہ سر آپ نے پچانوے فیصد خواتین کو جاہل کہا ایسا نہیں ہے آپ بس معافی مانگیں
یہ سوال نہیں حکم نامہ ہے
اور پھر جاہل ہونے کو مان بھی لیا کہ جاہل اس لیے ہیں کہ انہیں جاہل میل ڈومینیٹنگ سوسائٹی نے رکھا ہوا ہے
ساحل عدیم آپکو طاغوت کا لفظ پتا ہے خاتون آپ کے منہ سے کئی سو بار سنا ہے (نہیں جانتی)
ساحل عدیم طاغوت اسلام میں سب سے بڑا گناہ ہے
بیٹا اسلام میں ذمہ اس طرح لیتے ہیں میں ساحل عدیم ذمہ دار ہوں کہ میری بچی لاہور میں بیٹھی ہے جسکی عمر بیس سال کو پہچ گئی اور وہ طاغوت کا لفظ پہلی بار سن رہی ہے
خاتون مجھے طاغوت کا نہیں پتا آپ مجھے اس بنا پر جاہل نہیں کہہ سکتے
آپ نے غلط کہا آپکو جاہل نہیں کہنا چاہیے
ساحل عدیم بیٹا اسلام میں جاہل کو جاہل کہنا فرض ہے
خاتون کہاں لکھا ہے جاہل کو جاہل کہنا فرض ہے مجھے ریفرنس دیکھائیں
ساحل عدیم قرآن کی آیت پڑھ کر سناتا ہے
(اے محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کہہ دیجئے کہ جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر نہیں ہو سکتے)
میں یہاں خواتین کے حقوق پر بات سننے آئی ہوں میں یہاں اسلام پر لیکچر سننے نہیں آئی آپ مجھے اسلام میں گناہوں پر لیکچر سنا رہے ہیں
ساحل عدیم بیٹا میری مکمل بات سن لیں
میں آپکو کہہ رہی ہوں معافی مانگیں آپ مجھے عربی کی آیات سنا رہے ہیں
خلیل الرحمان قمر آپ کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے قرآن کی آیات سے
خاتون مجھے تکلیف ہے جیسے آپکو تکلیف ہے خواتین کے رائٹس پر بات کرنے کی
محترمہ یہاں بھی اپنی جاہلیت پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہیں
سب سے زیادہ حقوق عورت کو دیے ہی اسلام نے اور آپ چاہ رہی ہیں اسلام کا ذکر ہی نہ ہو اور عورتوں کے حقوقِ پر بات ہوتی رہے
مطلب آپکو تمیز ہی نہیں سوال پوچھنے کی آپکو پتا ہی نہیں آپ کیا پوچھنا چاہ رہی آپ صرف عورت کارڈ کھیلتے ہوئے معافی مانگیں معافی مانگیں کی گردان کر رہی ہیں اور دوسرے کو بولنے ہی نہیں دے رہی ہیں آپ نے سوال کر لیا اب جواب سنیں بیچ میں بار بار ٹوکنا بات سننا ہی نہیں یہ جہالت نہیں تو کیا ہے ساحل عدیم سے ہزار اختلافات سہی لیکن
میں جتنا کلپ دیکھا اس میں خاتون کی ہٹ دھرمی بد تمیزی فضول مباحث آن سکرین بیٹھ کر قرآنی آیات کا تمسخر اڑانا ریفرنس مانگنا آیات کو ماننے سے انکار کر دینا جیسی جاہلیت نظر آ رہی ہے
فیس بک کے نام نہاد دانشوروں سے میری درخواست ہے کہ ساحل عدیم نے پچانوے فیصد خواتین کو جاہل کیوں کہا اس کے لیے مکمل پروگرام دیکھئیے رائے دینے سے قبل تحقیق کرنا ضروری ہوتا ہے
طاغوت کے لفظی معنی گمراہ سرکش شیطان خدا سے منحرف ہو جانا ہے
اس لاعلمی کو اسلام کی رو سے دیکھا جائے تو آج کل کی عورتیں حقیقتاً جاہل ہیں میں ساحل عدیم کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں
دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت کو بالکل بھی معلوم نہیں
کہ طاغوت کفریہ نظام اور لوگوں کی بنائی ہوئی باطل حکمرانی کی پیروی کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔
طاغوت سے بچنا ہر امت پر فرض ہے
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَۚ۔
اور ہم نے ہر امت کی طرف رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت کی پوجا سے پرہیز کرو ۔ القرآن
ساحل عدیم کی بات اس پیرائے میں ٹھیک ہے ۔۔!
ایک عورت ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ ہر جگہ ہر معاملے میں سچی ہوگی
یقین جانیں مذہب کارڈ کی طرح عورت کارڈ بھی انتہائی خطرناک ہے۔
Comments