- Get link
- X
- Other Apps
ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ تم مجھے بھی حد سے زیادہ یاد کرو گی،
اور اپنے آس
میرا عکس بھی کہیں نہ پاؤ گی۔
تم جانتی ہو، میں تمہیں روز میسج کرتا ہوں،
کہیں نہ کہیں… کچھ نہ کچھ کہتا رہتا ہوں،
تمہیں یاد دلاتا رہتا ہوں کہ میں تمہاری زندگی میں موجود ہوں۔
کیسی عجیب بات ہے کہ یہ بھی یاد دلانا پڑتا ہے… خیر!
ایک وقت ایسا آئے گا کہ کئی دن اور کئی ماہ گزر جائیں گے…
اور تمہیں میں کہیں بھی نظر نہیں آؤں گا،
تمہیں یاد دلانے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔
پھر تم مجھے یاد کرو گی… نہ جانے کیوں!
آج کل کے دور میں رابطہ بہت آسان ہے،
سوشل لائف نے تو پرانے وقتوں کی طرح خط لکھنے کی روایت بھی ختم کر دی—
اب تو ایک میسج سے کام چل جاتا ہے۔
لیکن میں تمہیں ایک آخری خط لکھنا چاہتا ہوں!
جب کئی دن تک میرے میسجز نہ آئیں،
تو تم مجھے تمام سوشل نیٹ ورکس پر تلاش کرنا…
جہاں جہاں میری موجودگی کا امکان ہو۔
اور اگر تمہیں میں کہیں بھی نہ ملوں…
تو خاموشی سے اُس شخص کے پاس جانا جو پھول بیچتا ہے،
اُس سے تین سفید پھول خریدنا،
اور قبرستان چلے جانا۔
وہاں تمام قبروں پر اجتماعی فاتحہ پڑھ لینا،
کیونکہ اُنہی قبروں میں سے ایک قبر میری ہوگی۔
میری جان…
وہ تین سفید پھول آسمان کی طرف اٹھا کر چھوڑ دینا،
شاید خدا مجھ پر رحم کرے
اور اُن پھولوں کی چند پتیّاں ہوا کے ساتھ اُڑ کر میری قبر تک پہنچ جائیں۔
اپنی جان…
مجھے تلاش مت کرنا،
تمہیں میری قبر نہیں ملے گی،
کیونکہ مجھ جیسے عام لوگوں کی قبریں اکثر بے نام ہوتی ہیں…
بلکل میری طرح۔
میرے لیے تمہارے بنا زندگی کا سفر ممکن بھی نہیں تھا…
اور اس دنیا کے ہجوم میں تم مجھے کھو دو گی۔
جانتی ہو؟
آج یہ خط لکھتے لکھتے میرا دل بھی درد سے بھر گیا…
کب سے ٹوٹا ہوا تھا،
آج شاید مکمل بکھر گیا ہوں۔
ختم ہو گیا ہوں…
میری جان…
🥺❤️🩹❤️🩹😭😭
Comments